لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران شیرنی کا خوفناک حملہ، نوجوان جاں بحق، 2 افراد گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب وائلڈلائف نے اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، زخمی کیئر ٹیکرکو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
- وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ پولیس نے بریڈنگ فارم مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کیاہے۔
- ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں کاہنہ کے علاقہ میں نجی فارم ہاؤس پر شیر کے حملے سے کیئر ٹیکر جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب وائلڈلائف نے اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، زخمی کیئر ٹیکرکو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ پولیس نے بریڈنگ فارم مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کیاہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا، حملہ آور شیرنی کو فارم ہاؤس سے وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا گیا، نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا جہاں شیرنی قابو سے باہر ہو گئی، شیرنی کے حملے سے فارم کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔، واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مشکوک صورتحال کی جانچ کی گئی تو شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











