پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض سرمایہ دار بھی گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے سرگرم ہیں اور بظاہر ایک نئے گروپ کی تشکیل کی کوششیں کر رہے ہیں۔
- ان کے مطابق دو سال بعد انتخابات ہونے ہیں اور ممکن ہے اس گروپ کے پیش نظر یہ سوچ ہو کہ موجودہ سیاسی قیادت پرانی ہو رہی ہے، اس لیے نئی ٹیم سامنے لائی جائے۔
- انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک میں موجود ہے اور عام شہری روزمرہ زندگی میں اس کا سامنا کرتے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے الزامات کا شور حکومت کو کمزور اور بدنام کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے نئے سیاسی گروپ یا متبادل انتظام کے لیے راہ ہموار کی جا رہی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض سرمایہ دار بھی گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے سرگرم ہیں اور بظاہر ایک نئے گروپ کی تشکیل کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق دو سال بعد انتخابات ہونے ہیں اور ممکن ہے اس گروپ کے پیش نظر یہ سوچ ہو کہ موجودہ سیاسی قیادت پرانی ہو رہی ہے، اس لیے نئی ٹیم سامنے لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک میں موجود ہے اور عام شہری روزمرہ زندگی میں اس کا سامنا کرتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے بارے میں بیان دیا تو انہوں نے بھی جواب دیا، تاہم سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو اس حد تک نہیں بڑھانا چاہیے کہ باہمی احترام اور سلام دعا بھی ختم ہوجائے۔ تحریک انصاف نے گزشتہ چار سال کے دوران سیاسی ماحول میں بہت تلخی پیدا کی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











