لاہور میں زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، پھوپھو کی حالت تشویشناک

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا بچہ فیصل علی اپنی والدہ کے ہمراہ ہئیر کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے بنائی۔
- دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون جنرل اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
- واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور کے علاقے ہئیر میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی پھوپھو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے بچے کے نانا، نانی اور والد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا بچہ فیصل علی اپنی والدہ کے ہمراہ ہئیر کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے بنائی۔ چائے پینے کے بعد بچے کی پھوپھو امہ احمد کی طبیعت بگڑ گئی، اسی چائے کو بچے نے بھی پی لیا، جس کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون جنرل اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے سسر جاوید، اس کی اہلیہ اور بچے کے والد کو حراست میں لے کر اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











