جمعرات، 5 نومبر 2026ء25 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸پنجاب: حکومتِ پنجاب (آفیشل فیس بک پیج) کی جانب سے اہم اقدامات اور تازہ ترین کارروائی کی تفصیلاتپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸پنجاب: حکومتِ پنجاب (آفیشل فیس بک پیج) کی جانب سے اہم اقدامات اور تازہ ترین کارروائی کی تفصیلاتپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸پنجاب: حکومتِ پنجاب (آفیشل فیس بک پیج) کی جانب سے اہم اقدامات اور تازہ ترین کارروائی کی تفصیلاتپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸پنجاب: حکومتِ پنجاب (آفیشل فیس بک پیج) کی جانب سے اہم اقدامات اور تازہ ترین کارروائی کی تفصیلاتپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگ
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
اخلاقی نفسیات (33) ۔ آپریشن. فرض کیجئے کہ آپ کا چار سال کا بیٹا ہے جسے ہسپتال لے جایا گیا ہے تا کہ آپریشن کر کے اس کے اپینڈکس کو نکالا جا سکے۔ آپ کو اجازت ہے کہ ایک کھڑکی سے آپریشن ہوتا دیکھ سکیں۔ آپ کے بیٹے کو بے ہوش کیا گیا ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ لیٹا ہوا ہے۔ اب سرجن کا چاقو اس کے پیٹ کو کاٹ رہا ہے۔ کیا آپ کو یہ دیکھ کر راحت محسوس ہو گی؟ آخر کار، یہ چاقو اس کی جان بچائے گا۔ یا پھر آپ کو اتنی تکلیف ہو گی کہ آپ نظر دوسری طرف کر لیں گے؟ آپ کا نظر دوسری طرف کر لینا یا اس سے تکلیف محسوس کرنا یوٹیلیٹیرین نکتہ نظر سے ایک غیرمنطقی عمل ہے۔ ایسا کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔ لیکن ہمارے ذہن کے ماڈیول کے آوٹ پٹ کی نظر سے یہ بالکل درست ہے۔ ہم کسی بھی قسم کے تشدد اور تکلیف سے جذباتی ردِ عمل دیتے ہیں۔ خاص طور پر اگر یہ بچے پر ہو۔ اور زیادہ خاص طور پر اپنے بچے پر۔ اور اگرچہ ہم شعوری طور پر جانتے ہیں کہ نہ ہی ایسا کرنے سے اسے کوئی تکلیف ہو رہی ہے اور نہ ہی یہ تشدد ہے۔ لیکن منطق کام نہیں کرتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ سرجری ہوتی دیکھ رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ دو نرسیں آپریشن تھیٹر میں ہیں۔ ایک نوجوان اور ایک بوڑھی۔ دونوں آپریشن پر پوری توجہ دے رہی ہیں۔ لیکن بوڑھی نرس درمیان میں کبھی کبھار آپ کے بیٹے کے سر پر ہاتھ پھیر رہی ہے۔ جیسے اسے تسلی دے رہی ہو۔ پیار کر رہی ہو۔ نوجوان نرس اپنے کام سے کام رکھ رہی ہے۔ فرض کیجئے کہ ہمارے پاس سو فیصد ثبوت ہے کہ گہری بے ہوشی میں آپ کا بیٹا نہ ہی سنتا ہے اور نہ ہی محسوس کرتا ہے۔ لیکن آپ کا ان نرسوں کے بارے میں کیا ری ایکشن ہو گا؟ اگر آپ سخت منطقی ہیں تو پھر کوئی ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔ بوڑھی نرس نے کچھ بھی ایسا نہیں کیا جس سے تکلیف میں کمی آئی ہو یا سرجری کے نتیجے پر فرق پڑا ہو۔ بلکہ اگر سخت منطقی ہیں تو شاید بوڑھی نرس کے نمبر کاٹ لیں کہ وہ بغیر سوچے سمجھے ایسا کرنے سے وقت ضائع کر رہی ہے۔ اور صرف اپنے جذبات کی بنا پر ایسا کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ عام انسان ہیں تو پھر آپ بوڑھی نرس کو ترجیح دیں گے۔ آپ کا اس کو پسند کرنا اور تعریف کرنا بالکل درست ہے۔ اس نے دیکھ بھال کی قدر کرنے کو اس قدر اپنا لیا ہے کہ اس وقت بھی ایسا کرتی ہے جب اس کا اثر نہ ہو۔ یہ پرواہ کرنے کی نیکی ہے۔ جو کہ انسان کی انتہائی خوبصورت شے ہے۔ یہ اچھے اخلاق کی مٹھاس ہے، جو ہم سب کو بھاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھلی چند اقساط کو سمیٹتے ہوئے۔ ۱۔ اخلاقیات کئی اعتبار سے ویسے ہیں جیسے ذائقے۔ ۲۔ یوٹلیٹرین یا ڈیونٹولوجی جیسے روایتی خیالات “ایک ذائقے والی اخلاقیات” ہیں۔ ۳۔ جذبات کی مرکزیت والا اور کثیر جہتی طریقہ اخلاقی نفسیات کی بہتر وضاحت کرتا ہے۔ ۴۔ ایک نیک ذہن کے لئے سماجی ذائقوں کے اچھے امیدواروں میں سے پرواہ، انصاف، وفاداری، اتھارٹی اور تقدیس ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نفسیات میں تھیوری بنانا سستا کام ہے۔ کوئی بھی انہیں ایجاد کر سکتا ہے۔ لیکن پروگریس اس وقت ہوتی ہے جب تھیوری کی جانچ، سپورٹ اور تصصیح ایمپریکل مشاہدات سے کی جائے۔ اور خاص طور پر اس وقت جب ایک تھیوری مفید ہو۔ مثلاً، وہ اس بات کی وضاحت کر سکے کہ ان کے ملک میں رہنے والی آدھی آبادی کسی اور ہی اخلاقی دنیا میں کیوں رہتی ہے؟ اور اب ہم اس سمت کو چلتے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد

پسرور: Assistant Commissioner Pasrur - Official Updates

Official news and updates from Assistant Commissioner Pasrur regarding پسرور.

Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد

پنجاب: Government of the Punjab - Official Updates

Official news and updates from Government of the Punjab regarding پنجاب.

Nov 5, 2026•Recent•محمد رضوان

Pakpattan: 11 people were killed and 33 injured in a collision between a bus and a truck

(November 5, 2026): 11 people died as a result of a collision between a bus and a truck on Dipalpur Road in Pakpattan, Punjab. According to the district administration, para

Nov 5, 2026•Recent•سلمان بٹ

How much property in whose name? Find out at home!

How much property is in whose name can now be found from the ID card number sitting at home. Punjab government has launched a new website according to which you can now go home

Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

History of Qila Sobha Singh Ahmadabad Fort and Historic Railway Junction

اٹھارویں صدی کے آخری عشرے میں سردار سوبھا سنگھ کنہیا کے تعمیر کردہ تاریخی قلعے اور 1915ء کے برطانوی ریلوے جنکشن کی مستند تاریخی داستان۔

اخلاقی نفسیات (33) ۔ آپریشن | Apna Pasrur