گلگت بلتستان کو پاکستان کیلئے ماڈل بنائیں گے، پی پی پی صوبے کا مطالبہ کر رہی ہے، امجد حسین

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین نے کراچی میں پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے جو لوگ سندھ میں آباد ہیں بالخصوص کراچی میں، ان کی آبادی کافی بڑھ چکی۔
- امجد حسین نے کہا کہ پی پی پی گلگت بلتستان کے مسائل ضرور حل کرے گی، اگر کسی کو گڈ گورننس دیکھنی ہے تو آئیں، گلگت بلتستان میں دیکھیں، گلگت بلتستان کو پاکستان کے لیے ماڈل بنائیں۔
- انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے تمام مسائل حل کرائیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین نے خطے کو پاکستان کے لیے ماڈل بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) گلگت بلتستان کو صوبے بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے، اس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچے۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین نے کراچی میں پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے جو لوگ سندھ میں آباد ہیں بالخصوص کراچی میں، ان کی آبادی کافی بڑھ چکی۔
امجد حسین نے کہا کہ پی پی پی گلگت بلتستان کے مسائل ضرور حل کرے گی، اگر کسی کو گڈ گورننس دیکھنی ہے تو آئیں، گلگت بلتستان میں دیکھیں، گلگت بلتستان کو پاکستان کے لیے ماڈل بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے تمام مسائل حل کرائیں گے، کراچی میں موجود گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے زمینوں کی لیز اور قبرستان کے زمین کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور سندھ میں ملازمتوں میں بھی آپ کا حصہ دلانے کی کوشش کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نظر آتی ہے،1970 میں بھی پی پی پی نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کیں، آصف زرداری نے دیگر صوبوں کی طرح اختیارات دیے اور بلاول بھٹو زرداری نے ابھی گلگت بلتستان میں 28 روز گزارے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار کیا ہوا کہ مرکز میں مسلم لیگ کی حکومت ہے اور گلگت بلتستان میں پی پی پی کی حکومت بن گئی اور مجھے یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں بھی اپنی حکومت قائم کریں گے، پیپلز پارٹی تو قائم ہی پنجاب میں ہوئی تھی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










