گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، ڈیڈ لائن مقرر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ یونین اور چیمبر آف کامرس کا اجلاس ہوا جس میں گاڑیوں کی فٹنس۔
- سی ٹی او کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ایسی گاڑیاں انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں، ریت۔
- چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ یونین اور چیمبر آف کامرس کا اجلاس ہوا جس میں گاڑیوں کی فٹنس، اسموگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر غور آئے جبکہ سی ٹی او نے ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک گاڑیاں اسموگ فری بنانے کی ہدایت کی گئی۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ایسی گاڑیاں انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں، ریت، بجری اور سیمنٹ لےجانے والی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، ترپال سےگاڑیاں نہ ڈھانپنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ٹرانسپورٹ یونین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کائنات اظہر خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانا ہے، انسانی جانوں کا تحفظ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ترجیحات میں شامل۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











