ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کمشنر روڈ پر زیر تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کمشنر روڈ پر زیر تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور مختلف حصوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے 35 کنال سے زائد رقبے پر تعمیر ہونے والا یہ جدید ہسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے میں جدید او پی ڈی، میڈیکل و سرجیکل انتہائی نگہداشت یونٹس، ایمرجنسی سہولیات اور 28 بستروں پر مشتمل پلاسٹک سرجری و برن یونٹ شامل ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے جدید طبی و تشخیصی سہولیات اور تقریباً 150 گاڑیوں کی گنجائش پر مشتمل علیحدہ تین منزلہ پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











