سیالکوٹ: Deputy Commissioner Sialkot - Official Updates. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کمشنر روڈ پر زیر تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور مختلف حصوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے 35 کنال سے زائد رقبے پر تعمیر ہونے والا یہ جدید ہسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے میں جدید او پی ڈی، میڈیکل و سرجیکل انتہائی نگہداشت یونٹس، ایمرجنسی سہولیات اور 28 بستروں پر مشتمل پلاسٹک سرجری و برن یونٹ شامل ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے جدید طبی و تشخیصی سہولیات اور تقریباً 150 گاڑیوں کی گنجائش پر مشتمل علیحدہ تین منزلہ پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab