پنجاب کے کسانوں کیلیے خوشخبری، مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کسانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کو 3 کروڑ سے زائد قرض لینے پر 2 فیصد جبکہ 5 کروڑ تک کے قرض پر 5 فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔
- انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 برس میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کیے گئے، ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
- مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے زرعی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے چھوٹے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
کسانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کو 3 کروڑ سے زائد قرض لینے پر 2 فیصد جبکہ 5 کروڑ تک کے قرض پر 5 فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ پروگرام سے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، جہاں ہر کسان کو بوائی سے قبل ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی معاونت دی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 برس میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کیے گئے، ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ زرعی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اس سال ایک ہزار زرعی انٹرنز بھرتی کیے جائیں۔
مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ صوبائی حکومت نے مارکیٹ سے کھاد اور زرعی اجناس کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ کر دیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







