نیتن یاہو کا اقتدار آخری سانسیں لینے لگا ! عرب جماعتیں کنگ میکر بن گئیں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے مدمقابل سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ جاری۔
- ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے دائیں بازو اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں حاصل ہوئیں۔
- اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں، تاہم دونوں بڑے اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسرائیل کے الیکشن میں عرب جماعتیں کنگ میکر بن گئیں اور ریکارڈ انیس نشستیں حاصل کرلیں جبکہ نیتن یاہو کا اقتدار آخری سانسیں لینے لگا۔
اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے مدمقابل سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ عرب جماعتیں ریکارڈ 19 نشستیں حاصل کرکے حکومت سازی میں اہم فریق بن کر سامنے آگئیں۔
ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے دائیں بازو اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں حاصل ہوئیں۔
اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں، تاہم دونوں بڑے اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
عرب جماعتوں رعام اور جوائنٹ لسٹ نے مجموعی طور پر 19 نشستیں حاصل کرکے انتخابی سیاست میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
عرب جماعتوں کے رہنما احمد طیبی نے کہا ہے کہ ان کے تعاون کے بغیر اسرائیل میں سیاسی تبدیلی ممکن نہیں۔ عرب جماعتوں نے نیتن یاہو مخالف اپوزیشن کو حکومت سازی کے لیے حمایت کی پیشکش بھی کی۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایسی حکومت کے تحت نہیں چلایا جاسکتا جو عرب اتحاد کے سہارے قائم۔
اپوزیشن اتحاد نے بھی نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات اور اتحاد اہم ہوں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







