پنجاب حکومت کا وار،کوٹہ مافیا بے قرار !

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ کیسا معاشی انصاف تھا کہ کسی فلورمل کا واشنگ ایریا خشک، رولر باڈیاں خاموش، مزدور غائب اور پیداوار نہ ہونے کے برابر ہو، مگر سرکاری گندم کا کوٹہ باقاعدگی سے ملتا رہے۔
- نئی پالیسی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھنا ہوگا۔
- اگر بند ملوں میں مساوی سرکاری گندم بانٹنے سے بحران ختم ہوسکتا تو پنجاب کئی دہائیاں پہلے آٹے کی قلت سے نجات حاصل کرچکا ہوتا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب میں گندم اور آٹے کے بحرانوں کی داستان کا سب سے شرمناک باب وہ روایتی سرکاری گندم کوٹہ سسٹم ہے جس نے کئی دہائیوں تک عوامی سبسڈی کو بعض مفاداتی گروہوں کے لیے منافع کمانے کا ذریعہ بنائے رکھا ۔ غریب کے نام پر قومی خزانے سے اربوں روپے کی سالانہ کی رعایت دی جاتی رہی مگر ماضی کے کوٹہ سسٹم پر سب سے سنگین الزام یہی ہے کہ بعض غیر فعال یا برائے نام چلنے والی فلور ملز بھی سرکاری گندم وصول کرتی رہی ہیں۔
یہ کیسا معاشی انصاف تھا کہ کسی فلورمل کا واشنگ ایریا خشک، رولر باڈیاں خاموش، مزدور غائب اور پیداوار نہ ہونے کے برابر ہو، مگر سرکاری گندم کا کوٹہ باقاعدگی سے ملتا رہے۔ جب مل چلانی نہیں، آٹا بنانا نہیں، عوام کو سپلائی دینی نہیں تو سرکاری گندم کس’’ خدمت‘‘ کے عوض چاہیے، کیا قومی خزانہ بند ملز کے مالکان کی تجوریاں بھرنے کے لیے ہے۔اس نظام کی ایک اور سنگین خرابی یہ ہے کہ کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والا، مزدوروں کو روزگار دینے والا، بجلی کے بھاری بل ادا کرنے والا اور مسلسل آٹا تیار کرنے والا فلورمل مالک بھی اسی صف میں کھڑا تھا جس میں برائے نام پیداواری کارکردگی والا مل مالک موجود تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے اس تعفن زدہ کوٹہ کلچر کی ایک بنیادی خرابی کو چیلنج کرکے قابلِ تحسین فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کی فلورمل فعالیت کی شرط برقرار رکھتے ہوئے فعال ملز کو آبادی کے تناسب یا لبرل بنیادوں پر گندم فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ گو کہ یہ مکمل ڈی ریگولیشن نہیں، لیکن دہائیوں پرانے غیر منصفانہ اور کرپٹ نظام سے نکلنے کی ایک اہم اور اصولی کوشش ضرور۔
مریم نواز حکومت کے اس اقدام کی حمایت کی بنیادی وجہ کسی مخصوص کاروباری گروپس کی سرپرستی نہیں بلکہ یہ سادہ معاشی اصول ہے کہ سرکاری گندم کا مقصد مستحق عوام کے لیے سستا آٹا پیدا کرنا ہے، سرکاری گندم کسی مل مالک کا موروثی حق نہیں بلکہ عوامی وسائل سے فراہم کردہ مشروط سہولت ہے۔ نئی پالیسی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھنا ہوگا۔آواز اٹھانے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اپنی فلورملز’’فعالیت کی شرط‘‘ پوری نہ ہونے کی وجہ سے طویل عرصہ سے بند پڑی ہیں اور اب وہ کسی طرح سے حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنا ’’دھندہ‘‘ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ روایتی مساوی کوٹہ سسٹم نے حقیقی پیداواری ضرورت کے بجائے سرکاری گندم کے کوٹے کے حصول کے لیے نئی فلور ملز کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جس سے سرمایہ ضایع ہوا۔
ماضی میں مساوی کوٹہ سسٹم کے ہوتے ہوئے 35 سے 50 لاکھ ٹن سرکاری گندم کی سالانہ ریلیز کے باوجود آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو سکیںکیونکہ سیکڑوں فلورملز نے آٹا تیار کرنے کی بجائے اپنی سرکاری گندم بیچ دی یا پھر آٹا بنا کر خیبر پختونخوا سمگل کر کے دیہاڑیاں لگائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں گندم کا شارٹ فال موجود ہے مگر بادی النظر میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس وقت نمائندوں کی جانب سے مزید 10 لاکھ ٹن سرکاری گندم کی درآمد کا پر زورمطالبہ بھی درحقیقت مساوی سرکاری گندم کوٹہ حاصل کرنے کے معاشی مفادات سے جڑا ہوا ہے۔ اگر بند ملوں میں مساوی سرکاری گندم بانٹنے سے بحران ختم ہوسکتا تو پنجاب کئی دہائیاں پہلے آٹے کی قلت سے نجات حاصل کرچکا ہوتا۔اس معاملے کا سب سے تشویش ناک پہلو وہ الزامات ہیں جن کے مطابق ماضی میں بعض رہنماؤں نے غیر منصفانہ معاشی مفادات کے حصول کے لیے قومی غذائی تحفظ کے نام پر طاقتور حلقوں کو یک طرفہ یا گمراہ کن معلومات فراہم کرکے محکمہ خوراک پنجاب کی پالیسیوں پر اثرانداز ہونے کی کوششیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











