وزیر پیٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات، معدنیات و توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔
- انھوں نے کہا کہ حب میں اسٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس منصوبے سے توانائی راہداری بننےکی صلاحیت بڑھےگی۔
- سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانیوں کےلیے ویزا درخواستوں کی اسی روز پراسیسنگ کرائی جائےگی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حب میں اسٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس منصوبے سے توانائی راہداری بننےکی صلاحیت بڑھےگی۔
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانیوں کےلیے ویزا درخواستوں کی اسی روز پراسیسنگ کرائی جائےگی۔ اس سہولت سے کاروباری، ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











