نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مقتولہ کی سگی بہن سلمہ بی بی ہی اپنے دوست نزاکت علی کے ساتھ مل کر قاتل نکلی۔
- پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے دوست سے تعلقات ختم کرنے اور والدین کو بتانے کے خدشے پر ثانیہ بی بی کو راستے سے ہٹایا۔
- پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے واردات کو حادثاتی رنگ دینے کیلیے خود بھی تھوڑی مقدار میں نوڈلز کھائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): (25 نومبر 2026): پنجاب کے شہر گجرات میں نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی ثانیہ بی بی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
مقتولہ کی سگی بہن سلمہ بی بی ہی اپنے دوست نزاکت علی کے ساتھ مل کر قاتل نکلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے دوست سے تعلقات ختم کرنے اور والدین کو بتانے کے خدشے پر ثانیہ بی بی کو راستے سے ہٹایا، سلمہ بی بی اور نزاکت علی نے نوڈلز میں زہریلی گولیاں ملا کر مقتولہ کو کھلائیں، زہر سے قوت مدافعت کم ہونے پر ملزمان نے مل کر ثانیہ بی بی کا گلا دبا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے واردات کو حادثاتی رنگ دینے کیلیے خود بھی تھوڑی مقدار میں نوڈلز کھائے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










