میہتاب پور ہنجلی میں سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی، 13 ایکڑ زمین ناجائز قابضین سے بازیاب

میہتاب پور ہنجلی میں سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی، 13 ایکڑ زمین ناجائز قابضین سے بازیاب
اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی سربراہی میں تحصیلدار پسرور اور محکمہ مال کی ٹیم نے موضع میہتاب پور ہنجلی میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کروا کر دوبارہ سرکار کے نام بحال کر دی۔
آپریشن میں گرداور، متعلقہ پٹواری، ریونیو ٹیم، پیرا فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر سرکاری اراضی کا قبضہ واگزار کروا کر ریاست کے حق میں بحال کیا گیا۔ سرکاری املاک کا تحفظ اور ناجائز تجاوزات و قبضوں کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (3 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)


اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











