میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دوسری نو عمر لڑکی سے یہ سمجھوتہ کیا۔
- لڑکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذہنی مسائل، ڈپریشن اور کھانے کے عوارض پھیلانے کا الزام لگایا۔
- اس ٹرائل میں 2 نو عمر لڑکیوں کے مقدمات کی سماعت ہونی تھی ،جن میں سے ایک کا نام ایس جے اور دوسری کا نام کے ڈی بی کے طور پر ظاہر کیا گیا۔
- ان میں ایس جے کا میٹا کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا اور اب دوسری کے ساتھ سمجھوتے کے بعد معاملہ صرف اسنیپ کے خلاف جاری رہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مقدمہ کرنے والی نو عمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دوسری نو عمر لڑکی سے یہ سمجھوتہ کیا ہے۔
لڑکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذہنی مسائل، ڈپریشن اور کھانے کے عوارض پھیلانے کا الزام لگایا۔
اس ٹرائل میں 2 نو عمر لڑکیوں کے مقدمات کی سماعت ہونی تھی ،جن میں سے ایک کا نام ایس جے اور دوسری کا نام کے ڈی بی کے طور پر ظاہر کیا گیا۔
ان میں ایس جے کا میٹا کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا اور اب دوسری کے ساتھ سمجھوتے کے بعد معاملہ صرف اسنیپ کے خلاف جاری رہے گا۔
متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ آٹو پلے اور انفینٹ اسکرول جیسے فیچرز نے انہیں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کردیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنیاں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کرنے کے الزامات مسترد کرتی ہیں، میٹا کو حالیہ مہینوں میں بچوں پر منفی اثرات اور ڈیٹا پرائیویسی کے تنازعات کی وجہ سے اربوں ڈالرز کے جرمانوں کے ساتھ بڑے قانونی سمجھوتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











