لاہور، حقیقی بہن کو بلیک میل، ہراساں کرنے کے الزام میں بھائی گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ایجنسی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بھائی اسے غیر اخلاقی اور نجی تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے مسلسل بلیک میل کر رہا۔
- خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید آلات کی مدد سے ملزم کی موجودگی کا سراغ لگا کر اقبال ٹاؤن میں چھاپا مارا۔
- سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے اپنی حقیقی بہن کو سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف اس کی سگی بہن نے سنجیدہ نوعیت کے الزامات کے تحت شکایت درج کروائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ایجنسی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بھائی اسے غیر اخلاقی اور نجی تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے مسلسل بلیک میل کر رہا ہے۔ ملزم نہ صرف اپنی بہن کو ہراساں کر رہا تھا بلکہ ان تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی بٹور رہا تھا۔
خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید آلات کی مدد سے ملزم کی موجودگی کا سراغ لگا کر اقبال ٹاؤن میں چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو موقع سے حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کر لیے گئے جن میں مجرمانہ مواد موجود تھا۔
سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کو فورنزک معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ کیس کو مضبوط شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جا سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











