فلو ویکسین لگوانے والے شہری ہوشیار! الرٹ جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق فلو کی ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم اور تشویشناک خبر سامنے آئی، پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں انفلوئنزا فلو کی جعلی ویکسین کی سپلائی کا انکشاف ہوا۔
- جس پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو باقاعدہ آگاہ کر دیا۔
- ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فلو ویکسین کی بھاری مقدار قبضے میں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد : فلو ویکسین لگوانے والوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شہری ویکسین صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق فلو کی ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم اور تشویشناک خبر سامنے آئی، پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں انفلوئنزا فلو کی جعلی ویکسین کی سپلائی کا انکشاف ہوا۔
جس پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو باقاعدہ آگاہ کر دیا۔
ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فلو ویکسین کی بھاری مقدار قبضے میں لے۔
اس سنسنی خیز کارروائی کے دوران جعلی ویکسین بیچنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ جعلی فلو ویکسین معروف ملٹی نیشنل کمپنی ایبٹ فارما کے نام پر تیار کی گئی تھی، جبکہ جعلی ویکسین کے پیکٹ پر ایبٹ فارما انڈیا کا ایڈریس درج۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جعلی ویکسین پنجاب کی دیگر مارکیٹوں میں بھی سپلائی کی جا چکی ہے، جس کے پیشِ نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جلد ہی صوبے بھر میں جعلی فلو ویکسین سے متعلق ریپڈ الرٹ جاری کیے جانے کا امکان۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین خریدتے وقت سخت احتیاط برتیں اور صرف مستند و لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے رجوع کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











