’فلسفہ پڑھو تاکہ تمہیں کوئی ٹک ٹاکر اسٹار نہ لگے‘

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے ہولناک بھگدڑ کے واقعے نے دو افراد کی جان لے لی ہے، جس کے بعد قانونی مشکلات میں گھرے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے ایک جذباتی ویڈیو بیان جاری کیا۔
- رپورٹس کے مطابق، سیالکوٹ کے فراز اسٹیڈیم ڈسکہ روڈ پر پتلو کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔
- اسٹیڈیم کے دروازے پر شدید دھکم پیل اور اچانک رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں محمد عقیل اور محمد ریحان جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): معروف گلوکار عمیر جسوال نے بظاہر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر ردعمل دے دیا۔
سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے ہولناک بھگدڑ کے واقعے نے دو افراد کی جان لے لی ہے، جس کے بعد قانونی مشکلات میں گھرے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے ایک جذباتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے روتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جن بااثر شخصیات کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے، حادثے کے بعد انہوں نے منہ موڑ لیا اور مصیبت میں اکیلا چھوڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق، سیالکوٹ کے فراز اسٹیڈیم ڈسکہ روڈ پر پتلو کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا تھا، جہاں پچاس موٹر سائیکلوں اور ایک کار کے انعامات کا اعلان سن کر سینکڑوں افراد کی غیر معمولی بھیڑ جمع ہو گئی۔
اسٹیڈیم کے دروازے پر شدید دھکم پیل اور اچانک رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں محمد عقیل اور محمد ریحان جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس المناک واقعے پر غفلت اور انتظامات کی خامیوں کے تحت ٹک ٹاکر پتلو اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اپنے وڈیو بیان میں پتلو کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد غریب خاندانوں کی مالی معاونت اور مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام کرنا تھا، نہ کہ کوئی خطرناک صورتحال پیدا کرنا۔
تاہم اب گلوکار عمیر جسوال نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’فلسفہ پڑھو تاکہ تمہیں کوئی ٹک ٹاکر اسٹار نہ لگے‘۔
گلوکار کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











