فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے مسائل کی بات کرتے ہیں۔
- انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری کو اب شادی کر لینی چاہیے، چاہے وہ اپنی پسند سے کریں یا ہماری پسند۔
- سیاسی صورتحال اور بشریٰ بی بی کی قید سے متعلق بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مجھے بھی ماضی میں بغیر کسی کیس کے جیل میں رکھا گیا تھا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بلاول بھٹو کو اب شادی کر لینی چاہیے، چاہے وہ اپنی پسند سے کریں یا ہماری پسند۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے مسائل کی بات کرتے ہیں۔
انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری کو اب شادی کر لینی چاہیے، چاہے وہ اپنی پسند سے کریں یا ہماری پسند۔
سیاسی صورتحال اور بشریٰ بی بی کی قید سے متعلق بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مجھے بھی ماضی میں بغیر کسی کیس کے جیل میں رکھا گیا تھا۔
پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے لیے سوسائٹی میں اب بھی جگہ موجود ہے، اکثر سیاستدان ماضی میں پیپلز پارٹی میں ہوتے تھے جو پھر مختلف وجوہات کی بنا پر چھوڑ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پیپلز پارٹی میں خامیاں نہیں ہیں بلکہ عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت۔
لاہور اور کراچی کا موازنہ کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ کراچی، لاہور سے بڑا شہر ہے اور اسی تناسب سے مسائل کا بھی شکار ہے کیونکہ وہاں پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے لوگ روزگار اور رہائش کے لیے آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف لاہور ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب میں بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











