عمران خان سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جسٹس عمیر مجید ملک جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں۔
- نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
- درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوست ہونے کی وجہ سے انہیں ان کی صحت اور خیریت پر شدید تشویش۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی درخواست 5 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
جسٹس عمیر مجید ملک جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوم پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوست ہونے کی وجہ سے انہیں ان کی صحت اور خیریت پر شدید تشویش ہے۔ درخواست میں جیل حکام کے مبینہ نامناسب رویے اور بدسلوکی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مسلسل گرتی ہوئی صحت اور خیریت پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











