سابق وزیر کے قتل میں کون ملوث؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد نے ڈی پی او آفس حافظ آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت عباس بھٹی کے قتل کی تفصیلات بتائی۔
- 19 نومبر کو گھر میں قتل کیے جانے والے لیاقت عباس بھٹی کے قتل و ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
- انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 گاڑیاں، اسلحہ اور چیک بکس برآمد کر لی ہیں۔
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی): حافظ آباد: 19 نومبر کو گھر میں گھس کر لیاقت عباس بھٹی کو قتل اور لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد نے ڈی پی او آفس حافظ آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت عباس بھٹی کے قتل کی تفصیلات بتائی۔
19 نومبر کو گھر میں قتل کیے جانے والے لیاقت عباس بھٹی کے قتل و ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 گاڑیاں، اسلحہ اور چیک بکس برآمد کر لی ہیں۔
آر پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ 19 نومبر کو ملزمان نے لیاقت عباس بھٹی کو گھر میں گلا دبا کر قتل کیا اور گھر سے نقدی، زیورات اور 3 گاڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں گارڈز سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
واقعے کے بعد ڈی پی او فواد احمد کی سربراہی میں 3 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔
ملزمان واردات کے بعد خیبر پختونخوا فرار ہو گئے تھے اور لوٹا ہوا سامان فروخت کر کے بیرونِ ملک فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہد علی، شاہ زیب اور ظہیر عباس کو گرفتار کر لیا جبکہ صوابی کا رہائشی ایک اور ملزم فرحان علی تاحال مفرور۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، جبکہ قتل کے تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











