جمعرات، 22 اکتوبر 2026ء11 جمادی الاول، 1448 ہجریھ6 کاتک 2083 بکرمی
اپنا پسرور
اپنا پسرور
pasrur.pk
بین الاقوامی
22 اکتوبر 2026صبح 11:27 (پاکستان وقت)⏱️ 1 گھنٹے پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

دمام ایئرپورٹ حملے میں ایک شخص ہلاک: امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے اڈوں پر فوجی موجودگی ’خاموشی سے‘ کم کر رہا ہے، رپورٹ

دمام ایئرپورٹ حملے میں ایک شخص ہلاک: امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے اڈوں پر فوجی موجودگی ’خاموشی سے‘ کم کر رہا ہے، رپورٹ
رفتار:
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (316 الفاظ)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور کو خطوط ارسال کرکے نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا۔

لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں یو اے ای کی مستقل مندوب رہ چکی ہیں۔ اس عرصے کے دوران انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نائب صدر اور یو این ویمن کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وہ 2022-2023 کی مدت کے دوران دو مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کرتی ہے، تاہم اس کے لیے سلامتی کونسل کی سفارش ضروری ہوتی ہے۔

لانا ذکی نسیبہ متحدہ عرب امارات کی ایک سینئر سفارت کار، سیاست دان اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت یو اے ای کی وزیرِ مملکت ہیں اور اس سے قبل سیاسی امور کی معاون وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب رہیں۔ وہ اس منصب پر تعینات ہونے والی پہلی اماراتی خاتون تھیں۔ اقوام متحدہ میں اپنے طویل سفارتی کیریئر کے دوران انھوں نے مختلف بین الاقوامی معاملات، امن و سلامتی، انسانی امداد، پائیدار ترقی اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔

📰 خبر کا باقاعدہ ماخذ و کریڈٹ: بی بی سی اردو اصل خبر کا سورس لنک دیکھیں ↗

یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پسرور، پاکستان اور گردونواح کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
22 اکتوبر 2026•16 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’توقیر بھاگو، ہم تمھیں چھڑوانے آئے ہیں‘: وسیم عباس کے قتل کے ملزم کا مبینہ فرار اور تین گھنٹے بعد فائرنگ میں ہلاکت کا دعویٰ

پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے بعد ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ

22 اکتوبر 2026•17 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’سب کے نام یاد نہیں رہتے‘: 58 بچوں کے والد محمد صادق جو ہر رات سونے سے پہلے اپنے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں

محمد صادق ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ کبھی کبھار وہ اپنے تمام بچوں کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں تاکہ اطمینان ہو جائے کہ سب گھر میں موجود

22 اکتوبر 2026•25 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

ترکی میں مکہ دفاعی معاہدے کے متن پر بحث: ’مغربی ایشیا میں فرقہ وارانہ اور جیو پولیٹیکل تقسیم کے گہرا ہونے کا خطرہ ہے‘

ترکی کی پارلیمان میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے بیچ طے پانے والے ’مکہ دفاعی معاہدے‘ کا مکمل متن جمع کروائے جانے کے بعد ملک کے ذرائع ابلاغ میں اس معاہدے میں شامل دفاع سے متعلق ایک مخصوص شق پر کافی

22 اکتوبر 2026•25 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کی پھانسی سے متعلق وہ سوالات جن کے جواب اب تک نہیں مل سکے

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پھانسی دیے جانے کے ایک ہفتے بعد بھی کئی اہم سوالات جواب طلب ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ دونوں نے مکہ کی ایک مسجد میں فحش حرکت کا ارتکاب کیا تھا، تاہم الزام کی تف

22 اکتوبر 2026•25 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’ماناودر‘ ریاست کے پاکستان سے الحاق کا تنازع اور اس کے آخری حکمراں کے پاکستان میں گزرے دنوں کی داستان

فاطمہ خیر نے بی بی سی اُردو سے کینیڈا سے بذریعہ فون بات کی۔ وہ ریاست ’ماناودر‘ کے آخری حکمران نواب غلام معین الدین خان جی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، جن کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے اعلان کو نہ مانتے ہوئے

22 اکتوبر 2026•26 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

شانزے سیال اور چھلڑے چھلڑے وال: ’دوست کہتے تھے کہ سرائیکی کانٹینٹ تبدیل کرو، لیکن مجھے یہی کرنا تھا‘

محسن اور شانزے کے مطابق اُن کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ یوں راتوں رات مشہور ہوں گے۔ شانزے کے مطابق وہ اُن دنوں میں لاہور میں ’او ایل ایکس‘ پر اپنے شعبے سے متعلق نوکری کی تلاش میں تھیں۔