منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
20 اگست 2024Unknown

برطانیہ میں فسادات کا باعث بننے والی خبر، ملزم لاہور سے گرفتار

برطانیہ میں فسادات کا باعث بننے والی خبر، ملزم لاہور سے گرفتار
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (130 الفاظ)
لاہور ڈیفنس سے پولیس نے برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کا باعث بننے والے مبینہ ملزم فرحان آصف کو گرفتار کیا ہے۔
اہم خبریں,پاکستان,بین الاقوامی,بین الاقوامی ‏,بین الاقوامی خبریں,

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ہفتے چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کو ایک ہفتہ گزار جانے کے بعد پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دعوؤں کی تحقیقات کررہے تھے کہ حملوں سے متعلق غلط معلومات ایک ایسی ویب سائٹ سے شروع ہوئی جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔


اب اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نےڈیفنس سے فرحان آصف کوحراست میں لے لیا، فرحان آصف کو مزید تفتیش کے لیےایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔