خاتون سے دوران ڈکیتی زیادتی کرنے والے دو افغان ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔
- انہوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں خاتون سے دوران ڈکیتی زیادتی کیس میں گرفتار دو افغان ملزمان مبینہ طور پر پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے، پولیس ٹیم زیر حراست ملزمان کے انکشاف اور نشان دہی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کے لیے راول ٹاؤن کے قریب کباڑ خانے لے کر گئی جہاں جنگل میں چھپے 4 مسلح ساتھی ملزمان نے زیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی تاہم زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ملزمان دم توڑ گئے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










