حنا جاوید کیس سے متعلق مریم نواز کا اہم بیان، جنسی زیادتی کیس میں 2 کروڑ کی پیشکش کا بھی انکشاف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ ردعمل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صحافی مبشر زیدی کی توجہ دلانے والی ٹویٹ پر دیا۔
- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حنا جاوید قتل کیس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔
- مریم نواز نے کہا کہ حنا جاوید قتل اور زیادتی کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): حنا جاوید ہائی پروفائل قتل کیس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم بیان سامنے آگیا۔
یہ ردعمل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صحافی مبشر زیدی کی توجہ دلانے والی ٹویٹ پر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حنا جاوید قتل کیس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج قتل اور زیادتی میں گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حنا جاوید قتل اور زیادتی کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
I am keeping a close watch. The DNA test results and polygraph test suggest that the murder and rape were committed by the servant, however the investigation is ongoing. Thank you. https://t.co/kVZ8WwvlNg۔
اس کے علاوہ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زیادتی کے ایک حالیہ مقدمے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے امیر خاندان نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو اپنے الزامات واپس لینے کے بدلے میں ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے حالانکہ دفعہ 164 کے تحت متاثرہ خاتون کا بیان پہلے ہی قلمبند کیا جا چکا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










