جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! 18 سے 45 سال کی عمر کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی علاقوں کی خواتین کو باوقار روزگار۔
- "شی تھریڈ پروگرام کے تحت اب تک 1,150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہیں۔
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون تک 2,500 دیہی خواتین کو معیاری ٹیکسٹائل ٹریننگ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : شی تھریڈ“ پروگرام کے تحت خواتین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، جس میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی علاقوں کی خواتین کو باوقار روزگار اور خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک بے مثال اقدام ”شی تھریڈ“ (She Thread) ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا۔
"شی تھریڈ پروگرام کے تحت اب تک 1,150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون تک 2,500 دیہی خواتین کو معیاری ٹیکسٹائل ٹریننگ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا۔
تربیت کے دوران دیہی خواتین کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور کورس کی مکمل ادائیگی کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برسرِ روزگار کیا جائے۔
محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام”شی تھریڈ“پروگرام کے تحت لاہور میں دیہی علاقو ں کی خواتین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
لاہور کے قریب ملتان روڈ پر واقع شاہکام انڈسٹری میں 3 ماہ کے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کلاس روم تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی جائے۔
خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق تربیت دی جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











