بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر بڑی سہولت فراہم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
- پی ٹی اے کے جاری اعلامیے کے مطابق وہ تارکین وطن جو پاکستان آتے ہیں یا غیر ملکی شہری جو پاکستان کا دورہ کرتے ہیں انہیں عارضی موبائل فون رجسٹریشن سروس فراہم کی جائے۔
- پی ٹی اے کے مطابق اس سہولت کے تحت، اہل افراد اپنے دورہ پاکستان کے دوران 120 دنوں تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ٹیکس ادا کیے بغیر اپنے موبائل ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد (29 اکتوبر 2026): بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی اے کے جاری اعلامیے کے مطابق وہ تارکین وطن جو پاکستان آتے ہیں یا غیر ملکی شہری جو پاکستان کا دورہ کرتے ہیں انہیں عارضی موبائل فون رجسٹریشن سروس فراہم کی جائے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس سہولت کے تحت، اہل افراد اپنے دورہ پاکستان کے دوران 120 دنوں تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ٹیکس ادا کیے بغیر اپنے موبائل ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت پی ٹی اے کے مفت اور خودکار ’عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم‘ (Temporary Mobile Registration System) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جس تک ’ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (DIRBS) کے آن لائن پورٹل کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی۔
خواہشمند پی ٹی اے کے آفیشل DIRBS پورٹل (https://dirbs.pta.gov.pk/drs/login) پر جا کر درخواست سکتے ہیں۔
سب سے پہلے، صارفین کو اکاؤنٹ بنائیں۔
’بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے عارضی رجسٹریشن‘ (Temporary Registration for Overseas Pakistanis and Foreign Nationals) کے آپشن کو منتخب کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







