ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے کروڑوں ڈالر کے 2 قرضوں کی منظوری دے دی

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرضوں سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پانی، زراعت کا نظام بہتر ہوگا، قرضوں سے 7 لاکھ 28 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا اور خوراک کی حفاظت بہتر ہوگی۔
- خیبرپختونخوا کے لیے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض منطور کیا گیا ہے، نوشہرہ، صوابی اور اپر چترال میں آبپاشی کا نظام بہتر بنایا جائے۔
- اعلامیہ کے مطابق چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے لیے منصوبہ شروع ہوگا، خواتین کو روزگار کی تربیت دی جائے گی، پانی کے نظام میں خواتین کا کردار بڑھایا جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے 2 قرضوں کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرضوں سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پانی، زراعت کا نظام بہتر ہوگا، قرضوں سے 7 لاکھ 28 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا اور خوراک کی حفاظت بہتر ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے لیے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض منطور کیا گیا ہے، نوشہرہ، صوابی اور اپر چترال میں آبپاشی کا نظام بہتر بنایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے لیے منصوبہ شروع ہوگا، خواتین کو روزگار کی تربیت دی جائے گی، پانی کے نظام میں خواتین کا کردار بڑھایا جائے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لیے 26 کروڑ ڈالر کے انٹیگریٹڈ ہل ٹورنٹ مینجمنٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ریلوں کے خطرے میں کمی اور سیلابی پانی کو محفوظ بنایا جائے۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ منصوبے خوراک کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد گار ہوں گے، منصوبوں سے زرعی پیداوار میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور پانی کی قابل اعتماد فراہمی ممکن ہوگی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










