نوبیل انعام دینے والے ادارے کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی ماحول دوستی کا اعتراف، ہانگ کانگ مدعو کرلیا

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات اور پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہانگ کانگ کے دورے کی باضابطہ دعوت۔
- نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے ٹرسٹ کے سالانہ میلے (سمٹ اینڈ ایوارڈ گالا) میں شرکت۔
- عالمی ادارے نے پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے، جنگلات کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : نوبیل انعام دینے والے ادارے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ماحول دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے ہانگ کانگ مدعو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات اور پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہانگ کانگ کے دورے کی باضابطہ دعوت دے۔
نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے ٹرسٹ کے سالانہ میلے (سمٹ اینڈ ایوارڈ گالا) میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، جس میں شرکت کے لیے مریم نواز ہانگ کانگ روانہ ہوں۔
عالمی ادارے نے پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے، جنگلات کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
ٹرسٹ کے مطابق صوبے میں گرین بسوں کا اجرا اور زراعت کے شعبے میں جدید مشینری کا استعمال ماحولیاتی بہتری کی جانب بڑے اور مؤثر اقدامات ہیں۔
نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں (پی سی ون) کا ایک فیصد مختص کرنے اور سرکاری سطح پر پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کے فیصلوں کا بھی خیرمقدم کیا۔
اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ماحولیاتی فورس کے قیام، ڈیٹا بیسڈ نگرانی، پنجاب میں پہلی کلائمیٹ واچ اور پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے قیام کی بھی خصوصی پذیرائی کی گئی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










