اپنے بچوں کی نازیبا ویڈیوز فروخت کرنے والا باپ گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے چائلڈ پورنو گرافی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
- اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان نے انکشاف کیا کہ مذکورہ بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان تھیں ملزم جانوروں پر تشدد۔
- انہوں نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ کا تعلق اسکردو سے ہے اس گینگ کا ٹارگٹ 6 سے 7 سال تک کے بچے تھے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : پیسے کی ہوس اور لالچ نے باپ کے مقدس رشتے کو بھی داغ دار کردیا، اپنے ہی بچوں کی فحش و نازیبا ویڈیو بنانے والے شخص این سی سی آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے چائلڈ پورنو گرافی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، مذکورہ گروہ ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے بچوں کی نازیبا ویڈیوز مختلف عالمی فورمز کو فروخت کرتا جس کی رقم کرپٹو کرنسی میں وصول کی جاتی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان نے انکشاف کیا کہ مذکورہ بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان تھیں ملزم جانوروں پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیوز بیچتا تھا ہم ایک ماہ تک نیٹ ورک کی نگرانی پر کام کرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ کا تعلق اسکردو سے ہے اس گینگ کا ٹارگٹ 6 سے 7 سال تک کے بچے تھے۔
محمد شعیب خان نے بتایا کہ ہم ایک گزشتہ ایک ماہ سے اس نیٹ ورک پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے، بعد ازاں انٹرنیشنل فورم سے رابطے کے بعد نیٹ ورک کو کامیابی سے قابو میں کرلیا، ملزمان کیخلاف مزید کارروائی جاری۔
این سی سی آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک کی تحقیقات میں بچوں کے جنسی استحصال کے ساتھ جانوروں پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیوز بنانے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ اس حوالے سے ملتان، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب میں مزید تفتیش کی جا رہی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










