کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن۔
- وزارتِ قانون کے حکام نے موٴقف اختیار کیا کہ جب تک ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نہیں ہوتی اسے قانون میں جگہ کیسے دی جا سکتی۔
- تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کے لیے کاسمیکٹس سیکٹر کے لیے نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسی ایک ایسوسی ایشن کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا ایسوسی ایشن کو اپنے 100 نمائندگان مکمل ہونے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔
وزارتِ قانون کے حکام نے موٴقف اختیار کیا کہ جب تک ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نہیں ہوتی اسے قانون میں جگہ کیسے دی جا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کے ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا جس کے دوران کمیٹی نے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسی ایک ایسوسی ایشن کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا، ایسوسی ایشن کو اپنے 100 نمائندگان مکمل ہونے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے رجسٹریشن کروانی چاہیے اور قانون میں ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ صرف ایک ہی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہو سکتی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











