پی آئی اے کی پرواز 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اسلام آباد روانہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل چیک اِن کاؤنٹر وقت سے پہلے ہی بند کردیا گیا، جس کے باعث 50 سے زائد مسافر بورڈنگ سے محروم رہ گئے۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز چھوٹ جانے کے باعث ہنگامی طور پر سفر کرنے والے متعدد مسافر دوسری ایئرلائنز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 702 مبینہ طور پر 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی جس کے باعث متاثرہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل چیک اِن کاؤنٹر وقت سے پہلے ہی بند کردیا گیا، جس کے باعث 50 سے زائد مسافر بورڈنگ سے محروم رہ گئے۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو پی آئی اے کے معلوماتی کاؤنٹر سے بھی کوئی مناسب رہنمائی یا سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز چھوٹ جانے کے باعث ہنگامی طور پر سفر کرنے والے متعدد مسافر دوسری ایئرلائنز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











