پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں صرف جنوبی پنجاب صوبے کا قائل ہوں، بلاول

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رحیم یار خان میں عوامی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی آفت سے گزر رہا ہے، پاکستان کا نوجوان پریشان ہے، مہنگائی غربت سے عوام پریشان ہیں۔
- جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش اور پنجاب اسمبلی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، ہم صرف جنوبی پنجاب صوبے تک کی حد تک قائل ہیں۔
رحیم یار خان میں عوامی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی آفت سے گزر رہا ہے، پاکستان کا نوجوان پریشان ہے، مہنگائی غربت سے عوام پریشان ہیں، کسان کو فصل کی قیمت نہیں ملتی، پیپلز پارٹی غریب دوست پارٹی ہے، حکمرانوں کو اصل معاشی آفت کی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش اور پنجاب اسمبلی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ یہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش ہے۔ تاہم پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ… pic.twitter.com/c8nrh7fBRU۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











