پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فلور ملز کی جانب سے بھی آٹے کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
- معاشی ماہرین اور فلور ملز نمائندوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اور درکار عملی اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی۔
- عوامی اور تجارتی حلقوں نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی بلامعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کرے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اچانک اور ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 5 ہزار 920 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے، جس کے اثرات براہ راست عام شہری کے روزمرہ استعمال کے آٹے کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فلور ملز کی جانب سے بھی آٹے کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گندم کی سپلائی میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کا عدم استحکام آٹے کے 10 اور 20 کلو کے تھیلوں کی قیمت کو مسلسل اوپر لے جا رہا ہے، جس سے غریب و متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین اور فلور ملز نمائندوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اور درکار عملی اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ اگر انتظامی سطح پر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صوبے میں قیمتیں مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہو جائیں گی اور ایک نیا آٹا بحران جنم لے سکتا ہے۔
عوامی اور تجارتی حلقوں نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی بلامعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کرے۔ صوبائی انتظامیہ کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر کے آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے تاکہ عام آدمی کو ممکنہ غذائی بحران سے بچایا جا سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











