پنجاب اسمبلی؛ مقدس ہستیوں کی توہین پر سزا میں اضافے کا مطالبہ، صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد منظور

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد پیش کی، جس سے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔
- قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منائی جانے والی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کے موقع پر خواتین کے خلاف گھریلو، نفسیاتی۔
- متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں 16 روزہ مہم کے دوران بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے، مشاہدہ میں آیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب اسمبلی میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے اور مقدس ہستیوں کی توہین پر سزا میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد پیش کی، جس سے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منائی جانے والی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کے موقع پر خواتین کے خلاف گھریلو، نفسیاتی، جذباتی اور آن لائن تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور یہ ایوان حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ صوبائی حکومت نے خواتین کی حفاظت اور انصاف کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی۔
متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں 16 روزہ مہم کے دوران بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے، مشاہدہ میں آیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہیلپ لائن 080001737 کے بارے میں آگاہی کو مزید فروغ دیا جائے اور کہا گیا کہ یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ خواتین کا تحفظ صرف16 دن نہیں بلکہ سال کے 365دن ریاست کی ذمہ داری۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











