’پاکستان کے قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کیلیے اہم مواقع فراہم کر سکتے ہیں‘

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادے کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب میں توفیق آرائیں نے کہا۔
- توفیق احمد نے بتایا کہ پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلیے جامع حکمت عملی پر کام جاری۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): (20 نومبر 2026): چیف ایگزیکٹو پی جی جے ڈی سی توفیق احمد آرائیں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کیلیے اہم مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادے کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب میں توفیق آرائیں نے کہا کہ پاکستان آئندہ 5 سال میں قیمتی پتھروں کی برآمدات 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے، قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی اور مقامی پراسیسنگ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت۔
توفیق احمد نے بتایا کہ پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلیے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے، قیمتی پتھروں کی مکمل ویلیوچین کو قومی معیشت کا حصہ بنانا ضروری ہے، مقامی پراسیسنگ اور ویلیوایڈیشن سے ان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، ان کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کیلیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











