ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ایمانداری کی روشن مثال، شہری کی گمشدہ 80 ہزار روپے کی رقم واپس

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ایمانداری کی روشن مثال، شہری کی گمشدہ 80 ہزار روپے کی رقم واپس
سیالکوٹ میں شہری عبدالقیوم اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے پولیس خدمت مرکز آئے، جہاں واش روم جاتے ہوئے ان کی جیب سے 80 ہزار روپے گر گئے۔
ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سید ذوالفقار کو خدمت مرکز میں گری ہوئی رقم ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے انچارج انسپکٹر بابر کو آگاہ کیا۔
انسپکٹر بابر نے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کروائی، جس کی مدد سے معلوم ہوا کہ رقم ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے آنے والے شہری عبدالقیوم کی ہے۔
بعد ازاں ضروری تصدیق کے بعد پی کے ایم انچارج ابرار رانا اور انسپکٹر بابر کی موجودگی میں 80 ہزار روپے کی رقم اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔
شہری عبدالقیوم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
سیالکوٹ پولیس — خدمت، تحفظ، احساس
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











