وزیراعلیٰ پنجاب کے خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا گیا۔
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر اظہار تشویش کیا اور موثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت۔
- کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا. بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب حکومت نے بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے سپیڈی کو رٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر اظہار تشویش کیا اور موثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت۔
کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا. بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین بچوں سے زیادتی کا واقعات کے پیشگی سدباب کے لئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم اورحکومتی اقدامات پر تفیصلی رپورٹ پیش کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھرمیں وویمن ہیلپ ڈیسک،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن،ورچوئل چائلڈ سیفٹی اور موبائل پولیس اسٹیشن کام کررہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق 1.24ملین شکایات درج کی گئیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











