سیالکوٹ: Sialkot Police (DPO Office) - Official Updates. غریب محنت کش کے دو کمسن بچے لاپتہ، تھانہ اگوگی پولیس کا بروقت اور مؤثر ریسپانس رات بھر کی انتھک محنت سے لاپتہ کمسن بھائی بہن کو بحفاظت تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا! تھانہ اگوکی کے علاقہ میں 15 نومبر کو محنت کش شیر خان کے دو بچے، 12 سالہ نازیہ اور 8 سالہ عثمان، گھر سے بکریاں چرانے نکلے مگر واپس نہ لوٹے۔ رات گہری ہوتی گئی، بچوں کا کوئی سراغ نہ ملا تو پریشان والدین نے پولیس سے مدد طلب کی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر تھانہ اگوکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری تلاش شروع کر دی۔ ایس ایچ او کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں رات بھر بچوں کی تلاش میں سرگرم رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے بالآخر دونوں بچوں کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ جن والدین کی رات بچوں کی جدائی میں آنکھوں آنکھوں میں گزری، ان کے دونوں لختِ جگر کی بحفاظت واپسی سے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں۔ ❤️ تھانہ اگوکی پولیس کی فرض شناسی اور مسلسل محنت شہریوں کے تحفظ کے لیے سیالکوٹ پولیس کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔