سہ ملکی سیریز: بین ڈکٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز، قذافی اسٹیڈیم میں رنز کا نیا ریکارڈ قائم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت۔
- انگلش اوپنرز نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم۔
- اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت۔
انگلش اوپنرز نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بین ڈکٹ 167 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 24 چوکے لگائے تاہم حیران کن طور پر ان کی اس اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں۔
A career best for Duckett in Lahore 🙌 pic.twitter.com/wxOlmeTAzw۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







