دیر کیوں کی، مالک مکان کے بیٹے نے کمسن گھریلو ملازم پر گرم چائے پھینک دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے مالک کے بیٹے نے چائے لانے کا کہا تھا، تاہم چائے لانے میں چند منٹ کی تاخیر ہونے پر ملزم شدید غصے میں آ گیا اور اس نے بدتمیزی کرتے ہوئے کھولتی ہوئی چائے بچے کے جسم پر انڈیل۔
- ہسپتال میں طبی عملے کے مطابق بچے کے جسم کا کچھ حصہ چائے گرنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے تاہم اس کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جاتی۔
- شہر کے بظاہر مہذب اور ترقی یافتہ علاقوں میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مالک مکان کے بیٹے نے معمولی بات پر طیش میں آ کر 11 سالہ کمسن گھریلو ملازم پر ابلتی ہوئی گرم چائے پھینک دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے مالک کے بیٹے نے چائے لانے کا کہا تھا، تاہم چائے لانے میں چند منٹ کی تاخیر ہونے پر ملزم شدید غصے میں آ گیا اور اس نے بدتمیزی کرتے ہوئے کھولتی ہوئی چائے بچے کے جسم پر انڈیل دی۔ گرم چائے گرنے سے 11 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریب واقع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں طبی عملے کے مطابق بچے کے جسم کا کچھ حصہ چائے گرنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے تاہم اس کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے لواحقین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شہر کے بظاہر مہذب اور ترقی یافتہ علاقوں میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ عوام اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازم بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











