این جی اوز سے متعلق اہم فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب چیریٹیز کمیشن (پی سی سی) کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت این جی اوز کو رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے یا کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- درخواست گزار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرانے کے ساتھ مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکیں۔
- آن لائن درخواست کے عمل میں پہلے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرانا ہوگی، جس کے بعد مطلوبہ معلومات اور دستاویزات پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : این جی اوز اور فلاحی اداروں کی سہولت کے لیے پنجاب چیریٹیز کمیشن نے رجسٹریشن اور تصدیق کا عمل ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے متعلقہ ادارے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کراسکیں۔
پنجاب چیریٹیز کمیشن (پی سی سی) کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت این جی اوز کو رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے یا کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
درخواست گزار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرانے کے ساتھ مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکیں۔
آن لائن درخواست کے عمل میں پہلے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرانا ہوگی، جس کے بعد مطلوبہ معلومات اور دستاویزات پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے دستاویزات اور معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد آن لائن تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے۔
کمیشن کے مطابق رجسٹریشن اور تصدیق کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، اسپیشل برانچ، رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سے متعلق درکار دستاویزات بھی آن لائن پورٹل پر جمع کرانا ہوں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










