ایل پی جی مافیا بے لگام، لاہور سمیت ملک بھر میں سرکاری نرخوں پر گیس کی فراہمی ناممکن

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ سے سرکاری قیمت پر فروخت کی امید ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ قیمتوں کے تعین کا فارمولا طے پاگیا۔
- تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی اور توانائی بحران کے باعث ایل پی جی کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا۔
- اوگرا کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی 411 کمپنیوں میں سے صرف 45 کمپنیوں کے پاس مقامی پیداوار کا کوٹہ ہے، جبکہ 300 سے زائد کمپنیاں انہی کمپنیوں سے ایل پی جی خرید کر آگے فروخت کرتی ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): ملک بھر میں ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہو سکی، دکانداروں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آسکی، جبکہ ایل پی جی پمپس ضبط کیے جانے کے اخراجات بھی صارفین سے وصول کیے جانے لگے۔
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ سے سرکاری قیمت پر فروخت کی امید ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ قیمتوں کے تعین کا فارمولا طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی اور توانائی بحران کے باعث ایل پی جی کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ دکانداروں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود صارفین کو سرکاری قیمت پر گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی۔
اوگرا کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی 411 کمپنیوں میں سے صرف 45 کمپنیوں کے پاس مقامی پیداوار کا کوٹہ ہے، جبکہ 300 سے زائد کمپنیاں انہی کمپنیوں سے ایل پی جی خرید کر آگے فروخت کرتی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث اوگرا کوٹہ سسٹم ختم کرکے بولی کا نظام متعارف کروانے کی کوشش کر رہا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما رانا عبدالجبار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے کے ذمہ دار ڈسٹری بیوٹرز نہیں بلکہ پلانٹس ہیں۔ ان کے بقول پلانٹس سے ایل پی جی تقریباً ساڑھے پانچ سو روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے تو اسے اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر کیسے فروخت کیا جاسکتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











