اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپیل کنندگان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ قانون اور حقائق کے منافی۔
- استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور دونوں اپیل کنندگان کو ان پر درج مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
- یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے روڈ بیریئر ہٹانے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت درج مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایمان مزاری۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے روڈ بیریئر ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے کیس میں معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف دائر اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ ان اپیلوں پر کل ابتدائی سماعت کرے گا۔
اپیل کنندگان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ قانون اور حقائق کے منافی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ نچلی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران دفاع کے قانونی نکات اور شواہد کو نظر انداز کیا، اس لیے جاری کردہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور دونوں اپیل کنندگان کو ان پر درج مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ وکلاء کی جانب سے کل سماعت کے موقع پر اپنے دلائل پیش کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے روڈ بیریئر ہٹانے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت درج مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنائی تھی، جس کے بعد دونوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











