جمعرات، 22 اکتوبر 2026ء11 جمادی الاول، 1448 ہجریھ6 کاتک 2083 بکرمی
اپنا پسرور
اپنا پسرور
pasrur.pk
Everyday Physics
25 جنوری 2023دوپہر 12:47 (پاکستان وقت)•Unknown

پیالی میں طوفان (7) ۔ گیس

پیالی میں طوفان (7) ۔  گیس
رفتار:
مطالعہ کا وقت: تقریباً 3 منٹ (463 الفاظ)


سادگی میں خوبصورتی ہے۔ اور جب پیچیدگی کے پیچھے کارفرما سادگی کی اور خوبصورتی کی سمجھ آئے تو یہ پرلطف احساس ہے۔ گیسوں کے مظاہر ایسے ہی بصری سراب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ایٹموں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ مادے کے ہر ننھے ذرے کے باہری حصے میں منفی چارج والے الیکٹرون کا اپنا پیٹرن ہے۔ یہ بھاری مثبت چارج والے نیوکلئیس کے رفیق ہوتے ہیں۔ کیمسٹری ان رفیقوں کی کہانی ہے جو کہ کئی ایٹموں کے درمیان اپنے فرائض بانٹتے ہیں۔ اور بناوٹ تشکیل دیتے ہیں جو کہ ایک طرف کوانٹم دنیا کے سخت قوانین کی پابند ہوتی ہے اور دوسری طرف بھاری بھرکم نیوکلئیس کو بڑے پیٹرن میں ملا دیتے ہیں۔ اس خاص بناوٹ کو مالیکیول کہا جاتا ہے۔
اس فقرے کو لکھتے وقت میں جو ہوا سانس میں اندر لے جا رہا ہوں، اس میں آکسیجن کے ایٹموں کے جوڑے ہیں (ہر جوڑے میں آکسیجن کا ایک مالیکول ہے) جو کہ 900 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نائیٹروجن کے جوڑوں سے ٹکرا رہے ہیں جو کہ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خراماں خراماں جا رہے تھے۔ اور کہیں پر ان کی ٹکر پانی کے ایک ہزار میل فی گھنٹہ والے مالیکیول سے ہو گئی۔ یہ خوفناک حد تک پیچیدہ اور گڑبڑ والا ہے۔ الگ ایٹم، الگ مالیکیول، الگ رفتار۔  اور ہوا کے ایک کیوبک انچ میں تقریبا 500,000,000,000,000,000,000 مالیکیول ہیں۔ جن میں سے ہر ایک کی ایک سیکنڈ میں تقریباً ایک ارب بار ٹکر ہوتی ہے۔ جب اس کا تجزیہ کرنے لگیں تو لگے گا کہ اسے ترک کر کے کچھ اور پڑھ لیں جیسا کہ سپرکمپیوٹر کو ہیک کرنا یا پھر دماغ کی سرجری۔ یعنی کہ کچھ بھی ایسا جو بھی مقابلتاً آسان ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیس کی دریافت کے بانیوں کو اس سب کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔ اور لاعلمی کے بھی اپنے فائدے ہوتے ہیں۔ ایٹم انیسویں صدی سے پہلے سائنس کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس کے وجود کا پکا ثبوت 1905 میں جا کر ملا تھا۔
جبکہ 1662 میں رابرٹ بوائل اور رابرٹ ہک کے پاس محض شیشے کے برتن، پارہ، ہوا اور مناسب حد تک لاعلمی ہی تھی۔ انہوں نے اس کی مدد سے معلوم کیا کہ اگر ہوا کو دبایا جائے تو اس کا حجم کم ہوتا ہے۔ یہ بوائل کا قانون ہے جو کہ بتاتا ہے کہ گیس کے پریشر اور حجم میں معکوس تناسب کا رشتہ ہے۔ اس سے ایک صدی بعد ژاک چارلس نے معلوم کیا کہ گیس کے حجم اور اس کے درجہ حرارت میں براہِ راست تناسب کا رشتہ ہے۔ اگر درجہ حرارت دگنا کر دیں گے تو حجم دگنا ہو جائے گا۔
یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ ایٹموں کی اس قدر سنگین پیچیدگی میں سے اس قدر سادہ اور یک رنگ مظاہر؟
یہ فزکس کی دنیا کی پرلطف خوبصورتی ہے۔     
(جاری ہے)

 


 

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پسرور، پاکستان اور گردونواح کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
22 اکتوبر 2026•9 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’ہیگزاگون‘، ’ڈائمنڈ‘ اتحاد اور پاکستان: نیتن یاہو کا اسرائیلی قومی سلامتی پر نیا نقشہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

اس نقشے کے مطابق سنی ڈائمنڈ الائنس جن ممالک کو اپنے لیے دوستانہ سمجھتا ہے، ان میں سوڈان، ارتریا، یمن، اردن، شام، قطر، بحرین اور کویت شامل ہیں۔

22 اکتوبر 2026•10 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’توقیر بھاگو، ہم تمھیں چھڑوانے آئے ہیں‘: وسیم عباس کے قتل کے ملزم کا مبینہ فرار اور تین گھنٹے بعد فائرنگ میں ہلاکت کا دعویٰ

پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے بعد ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ

22 اکتوبر 2026•10 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’سب کے نام یاد نہیں رہتے‘: 58 بچوں کے والد محمد صادق جو ہر رات سونے سے پہلے اپنے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں

محمد صادق ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ کبھی کبھار وہ اپنے تمام بچوں کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں تاکہ اطمینان ہو جائے کہ سب گھر میں موجود

22 اکتوبر 2026•18 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران میں کیا ہوا اور یہ کیوں اہم ہے؟

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کو خطے میں جاری غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششو

22 اکتوبر 2026•19 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

ترکی میں مکہ دفاعی معاہدے کے متن پر بحث: ’مغربی ایشیا میں فرقہ وارانہ اور جیو پولیٹیکل تقسیم کے گہرا ہونے کا خطرہ ہے‘

ترکی کی پارلیمان میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے بیچ طے پانے والے ’مکہ دفاعی معاہدے‘ کا مکمل متن جمع کروائے جانے کے بعد ملک کے ذرائع ابلاغ میں اس معاہدے میں شامل دفاع سے متعلق ایک مخصوص شق پر کافی

22 اکتوبر 2026•19 منٹ پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کی پھانسی سے متعلق وہ سوالات جن کے جواب اب تک نہیں مل سکے

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پھانسی دیے جانے کے ایک ہفتے بعد بھی کئی اہم سوالات جواب طلب ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ دونوں نے مکہ کی ایک مسجد میں فحش حرکت کا ارتکاب کیا تھا، تاہم الزام کی تف