گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا صاحب، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر حاضری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فریال تالپور،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان اور راجہ پرویزاشرف کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں۔
- فریال تالپور نے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور صوفیائے کرام کی دین کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کے ہمراہ داتا صاحب، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر حاضری۔
فریال تالپور،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان اور راجہ پرویزاشرف کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں۔فریال تالپور نے داتا صاحب کی چوکھٹ پر بیٹھ کر دعاکی۔فریال تالپور نے بی بی پاکدامن اور میاں میر کے مزارات پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔فریال تالپور نے بی بی پاکدامن کے احاطے سے مزار کے لیے پھولوں کی پتیاں اور اگربتیاں بھی خریدیں۔فریال تالپور نے مزارات پر زائرین میں تبرک بھی تقسیم کیا۔
فریال تالپور نے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور صوفیائے کرام کی دین کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بزرگان دین نے اپنے قول و فعل سے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بزرگان دین کی درسگاہوں پر حاضری دینےسے روح کو تسکین ملتی ہے۔صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بزرگان دین نے اپنے قول فعل اے نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











