ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے دانش سکول سینٹر آف ایکسیلینس فار بوائز کے سپورٹس فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے دانش سکول سینٹر آف ایکسیلینس فار بوائز کے سپورٹس فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹیموں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا اور کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے شاندار سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر پرنسپل شہباز حسن اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ کھیل طلبہ میں نظم و ضبط، خوداعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔ دانش سکول کا سپورٹس فیسٹیول طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










