چوہدری سالک نے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا دیا گیا۔
- انہوں نے کہا کہ صوبہ بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو ہتک عزت کے نوٹس بھیج دیے ہیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں نہ تو مجھے خاموش کر سکتی ہیں اور نہ ہی عوامی مفاد اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانے سے روک سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر دھمکیوں کے بجائے ذرا سی خود احتسابی کا مظاہرہ کرنے اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد میں شفافیت اور احتساب کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











