پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
- نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
- ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











