پہلے مریم نواز کے کاموں کو کراس کرو ورنہ برداشت کرو، مریم اورنگزیب کا مخالفین کو چیلنج

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام راولپنڈی میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے خطاب کیا۔
- کنونشن کے دوران پنڈال ’’مریم تیرے چاہنے والے، میاں تیرے چاہنے والے، پنڈی والے، پنڈی والے‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔
- مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں نوجوانوں کے جوش و خروش نے دل خوش کر دیا ہے اور شہر میں پارٹی کو بھرپور منظم کرنے پر مقامی قیادت مبارکباد کی مستحق۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): راولپنڈی: سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ’’سپر سی ایم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین حسد کرنے کے بجائے پہلے ان کے کاموں کا مقابلہ کریں، ورنہ برداشت کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام راولپنڈی میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے خطاب کیا۔
کنونشن کے دوران پنڈال ’’مریم تیرے چاہنے والے، میاں تیرے چاہنے والے، پنڈی والے، پنڈی والے‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔
مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں نوجوانوں کے جوش و خروش نے دل خوش کر دیا ہے اور شہر میں پارٹی کو بھرپور منظم کرنے پر مقامی قیادت مبارکباد کی مستحق۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا کا جو پودا لگایا تھا، آج مسلم لیگ (ن) کا وہ سوشل میڈیا نیٹ ورک بھرپور طریقے سے پھیل چکا۔
انہوں نے حنیف عباسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت کہنا آسان ہے لیکن جسے سنائی جائے اسی کو علم ہوتا ہے، حنیف عباسی وہ شیر ہیں جو اس کٹھن مرحلے سے گزرے ہیں۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کی مرضی کے بغیر کوئی کسی کو اقتدار نہیں دے سکتا، اور کام کرنے کے لیے نیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج عوام کو مفت دوا، اسپتال، اسکولوں، صفائی اور صاف ہوا کی فکر کس کو ہے؟ اگر یہ سب مریم نواز کر رہی ہیں تو پھر ایسی وزیراعلیٰ کو ’’سپر سی ایم‘‘ کیوں نہ کہیں؟
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











